وزیراعظم مودی نے منیش اور سنگھ راج سے بات کرکے انہیں مبارکباد دی

ن ئی دہلی، 4 ستمبر. وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹوکیو پیرالمپک کھیلوں میں طلائی تمغہ جیتنے والے منیش نروال اور ٹوکیو پیرالمپک کھیلوں میں چاندی کا تمغہ جیتنے والے سنگھ راج اڈانا کو مبارکباد دی ہے۔
وزیر اعظم نے ٹویٹ کر کے بھی ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ مسٹر مودی نے کہا ’’ٹوکیو پیرالمپکس میں ہندوستان کا فخر جاری ہے۔ نوجوان اور باصلاحیت منیش نروال کی شاندار کامیابی۔ ان کا گولڈ میڈل جیتنا ہندوستانی کھیلوں کے لیے ایک خاص لمحہ ہے۔ انہیں مبارک ہو۔ مستقبل کے لیے نیک خواہشات‘‘۔دیگر ٹویٹ میں انہوں نے کہا ’’سنگھ راج اڈانا نے ایک بار پھر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا! اس نے ایک بار پھر مکسڈ 50 میٹر پستول ایس ایچ 1ایونٹ میں ایک اور تمغہ جیتا۔ ان کی اس شاندار کامیابی کی وجہ سے ہندوستان میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ انہیں مبارکباد۔ ان کی مستقبل کی کوششوں کے لیے نیک خواہشات‘‘۔دونوں کھلاڑیوں نے حوصلہ افزائی اور مبارکباد اور نیک خواہشات کے لیے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا۔

Related Articles