سائرہ بانو کی ناساز طبیعت پر دھرمندر نے کیا کہا؟


ممبئی،۳؍ستمبر,بھارت کے لیجنڈری اداکار دلیپ کمار کے قریبی دوست دھرمندر نے سائرہ بانو کی ناساز طبیعت کے حوالے سے کہا کہ سائرہ دلیپ کمار کے انتقال کے بعد سے جذباتی طور پر بہت کمزور ہوگئی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ کچھ روز قبل سائرہ بانو نے انہیں اپنی ناساز طبیعت کے حوالے سے بتایا تھا۔دھرمندر کے مطابق چار روز قبل انہوں نے سائرہ بانو کو کال کی تھی، جس کا وہ بر وقت جواب نہ دے سکیں تو خود کال کی اور بتایا کہ وہ ٹھیک محسوس نہیں کر رہی ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق دھرمیندر نیسائرہ بانو سے مزید تفصیلات نہیں پوچھیں لیکن محسوس کیا کہ دلیپ کمار کے انتقال کے بعد سائرہ بانو کے لیے یہ بہت مشکل وقت ہے۔دھرمندر نے کہا کہ فون پر بات کرتے ہوئے میں نے بہت زیادہ سوالات نہیں پوچھے لیکن آپ سمجھ سکتے ہیں کہ دلیپ کمار کے انتقال کے بعد وہ کیسا محسوس کر رہی ہوں گی، سب کچھ خالی خالی لگ رہا ہوگا۔واضح رہے کہ مرحوم اداکار یوسف خان المعروف دلیپ کمار کی اہلیہ اداکارہ سائرہ بانوطبیعت ناسازہونے کی وجہ سیممبئی کے مقامی اسپتال میں داخل ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سائرہ بانو بلڈ پریشر سے متعلق مسائل کی شکایت ہونیپر تین دن سے ممبئی کے ایک مقامی اسپتال میں داخل ہیں۔

Related Articles