کسانوں اور مزدوروں کی نوٹ بندی ہوئی

مودی جی کے دوستوں کو پیسہ دیا گیا، راہل گاندھی

نئی دہلی،01ستمبر۔ کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی حکومت کو نوٹ بندی کے حوالہ سے نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا ، ’’نوٹ بندی صرف کسانوں، مزدوروں چھوٹے اور درمیانے کاروباریوں، ملازم پیشہ افراد، سرکاری ملازمین اور ایماندار صنعت کاروں کے خلاف کی گئی۔ یہ پیسہ کسے دیا گیا؟ مودی جی کے 4-5 دوستوں کو۔‘‘

Related Articles