ہم ایک ہی غلطی بار بار دوہرا رہے ہیں :مہندر سنگھ دھونی
دبئی، سن رائزرس حیدرآباد کے خلاف دبئی میں جمعہ کے روز ملی سات رن کی شکست کے بعد چنئی سپرکنگس کے کپتان مہندر سنگھ دھونی نے تسلیم کیا ہے کہ ان کی ٹیم گزشتہ تین میچوں میں مسلسل ایک ہی غلطی بار بار دوہرا رہی ہے۔ دھونی نے میچ کے بعد کہا ، “بہت وقت ایسا ہوا ہے جب ہم مسلسل تین میچ ہارے ہیں ۔ ہمیں غلطیوں پر قابو پانا ہوگا۔ ہمیں کیچ پکڑنے ہوں گے ، نو بال نہیں پھینکی ہوگی ۔ ان غلطیوں پر قابو پایا جاسکتا ہے۔ ہوسکتا ہے کہ ہم کچھ زیادہ ہی آرام سے کھیل رہے ہوں اور اتنی سنجیدگی نہیں دکھا رہے ہیں جس کی میدان پر سخت ضرورت ہے۔ 16 ویں اوور کے بعد ، ہمارے پاس دو اچھے اوورز تھے لیکن مجموعی طور پر ہم اور بہت بہتر کر سکتے تھے۔آپ کو اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا ۔ اس کھیل میں بہت ساری مثبت باتیں ہیں اور امید ہے کہ ہم مضبوطی سے واپسی کریں گے۔ اپنی بلے بازی کے معاملے میں انہوں نے کہا ، "میں کئی گیندوں پر کھل کر شاٹ نہیں مار سکا۔ ہوسکتا ہے کہ میں کچھ زیادہ کوشش کررہا تھا۔ جب وکٹ سست ہوتی ہے تو ٹائمنگ بہتر کرنا ہوتا ہے۔آوٹ فیلڈ دیکھ کر لگ رہا تھا کہ گیند کو زیادہ ہٹ کرنے کی ضرورت ہے ۔ یہاں کافی گرمی ہے اور اس طرح کے حالات میں گلا بار بار خشک ہوجاتا ہے۔ لیکن ہمیں بہتر کارکردگی کی ضرورت ہے اور بار۔بار ایک جیسی غلطیاں دوہرا کر ہم میچ نہیں جیت سکتے۔