پوتن۔ میکخواں نے بیلاروس کی صورتحال پر گفتگو

ماسکو، ی روس کے صدر ولادیمیر پوتن اور فرانس کے صدر امینیول میکخواں نے بیلاروس کی صورتحال کے حوالے سے فون پر گفتگو کی۔اس دوران مسٹر پوتن نے بیلاروس کے اندرونی معاملات میں عمل دخل نہ دینے کے تئیں پابند عہد ہونے کو دہرایا۔ یہ اطلاع روسی صدرکے دفتر نے دی ہے۔ روسی صدر دفتر نے بیان جاری کرکے کہا،’ دونوں رہنماؤں نے بیلاروس میں صدارتی الیکشن کے بعد کی صورتحال پر گفتگو کی۔ اس دوران مسٹر پوتن نے ایک خود مختار ملک کے اندرونی معاملوں میں عمل دخل نہ دینے کے اپنے عزم کو دہرایا‘۔ صدر کے دفتر کی جانب سے بتایا گیا کہ دونوں رہنماؤں نے بات چیت کو جاری کرنے پر اتفاق رائے ظاہر کیا۔ قابل ذکر ہے کہ بیلاروس میں نو اگست کو ہوئے صدارتی الیکشن میں الیکژنڈر لُکاشینکو کو 80.1 فیصد ووٹ سے فاتح اعلان کیا گیا تھا لیکن اپوزیشن کی رہنما سویتلانا ٹخانوسکایا نے ووٹنگ میں دھاندلی کا الزام عائد کیا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ مسٹر الیکژنڈر فاتح نہیں ہیں۔

Related Articles