ڈیزل کی قیمت میں مسلسل تیسرے دن کمی

نئی دہلی،ملک میں اتوار کو ڈیزل کی قیمت میں مسلسل تیسرے دن کمی کی گئی۔
ملک کے چار بڑے شہروں میں اتوار کو ڈیزل کی قیت میں 14پیسے فی لیٹر کی کمی کی گئی جبکہ پٹرول کی قیمت مسلسل پانچویں دن مستحکم رہی۔
ستمبر میں ڈیزل 2.76روپے فی لیٹر سستا ہوچکا ہے۔ دنیا میں کورونا وائرس کی وجہ سے اب تک خام تیل کی مانگ میں اضافہ نہیں ہوا ہے۔
آئل مارکٹنگ شعبہ کی معروف کمپنی انڈین آئل کے مطابق آج دہلی میں پٹرول 81.06روپے فی لیٹر ہی رہا جبکہ ڈیزل 14پیسے سستا ہوکر 70.80روپے فی لیٹر پر آگیا۔
تجارتی شہر ممبئی میں پٹرول 87.74روپے فی لیٹر پر مستحکم رہا اور ڈیزل 14پیسے کم ہوکر 77.22روپے فی لیٹر ہوگیا۔ کولکتہ میں پٹرول 82.59روپے فی لیٹر اور ڈیزل 14پیسے کم ہوکر 74.32روپے فی لیٹر رہا۔ چنئی میں پٹرول کی قیمت 84.14روپے فی لیٹر رہی اور ڈیزل 15پیسے سستا کم ہوکر 76.27روپے فی لیٹر رہ گیا۔

Related Articles