این سی بی نے دیپیکا، سارا، شردھا سے پوچھ تاچھ کی

ممبئی، بالی ووڈ کی تین اداکاراؤں دیپیکا پاڈوکون، شردھاکپوراور سارا علی خاں کے ممبئی فلم سٹی میں ڈرگس معاملے سے جڑے ہونے کے الزامات کے سلسلے میں زبردست سیکورٹی انتظام کے دوران سنیچر کو یہاں نارکوٹس کنٹرول بیورو (این سی بی) کے دفترمیں تفتیش کی گئی۔

جون میں بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کے خودکشی کے بعد ڈرگس کے معاملے میں درج کیس کے سلسلے میں اداکاراؤں دیپیکا، شردھا اور سارا علی خان سے این سی بی نے پوچھ تاچھ کی۔

دیپیکا کوجہاں کولابہ کے گیسٹ ہاؤس میں بلایاگیا وہیں شردھا اورسارا سے جنوبی ممبئی کے بلارڈ اسٹیٹ میں واقع جانچ ایجنسی کے زونل دفتر میں پوچھ تاچھ کی گئی۔ دونوں این سی بی دفتر میں سلامتی کے جامع انتظام کئے گئے تھے اور راستے میں کئی رکاوٹیں بنائی گئیں تھیں۔

دیپیکا اپنے منیجر کرشمہ پرکاش کے ساتھ آئی تھی۔ کرشمہ سے این سی بی نے جمعہ کو سات گھنٹے تک پوچھ تاچھ کی تھی اور اس کے ساتھ سنیچر کو دوسرے مرحلے کی پوچھ تاچھ کی گئی۔

 

Related Articles