مسلم سماج کو دی ترجیح تو ذات وادی پارٹیوں کی اڑ گئی نیند:مایاوتی

لکھنؤ:اپریل۔بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ اترپردیش بلدیاتی انتخابات میں ان کی پارٹی کے ذریعہ مسلمانوں کو ترجیح دئیے جانے پر ذات وادی سیاست کرنے والی پارٹیوں کی نیند اڑ گئی ہے۔مایاوتی نے اتوار کو ٹوئٹ کیا یوپی بلدیاتی انتخابات کے تحت 17میونسپل کارپوریشن میں میئر عہدے کے لئے ہورہے الیکشن میں بی ایس پی کے ذریعہ مسلم سماج کو بھی مناسب حصہ داری دینے کے سلسلے میں یہاں سیاست کافی گرمائی ہوئی ہے۔ کیونکہ اس سے خاص کر ذات وادی اور فرقہ وارانہ پارٹیوں کی نیند اڑی ہوئی ہے۔انہوں نے کہا بی ایس پی سروجن ہتائے و سروجن سکھائے پالیسی و صول پر چلنے والی امبیڈکر وادی پارتی ہے اور اسی بنیاد پر یوپی میں چار بار اپنی حکومت چلائی۔ مسلم و دیگر سماج کو بھی ہمیشہ مناسب نمائندگی دی گئی۔ لہذا لوگوں سے اپنے مفاد پر زیادہ و مخالفین کی سازشوں پر دھیان نہ دینے کی اپیل ہے۔قابل ذکر ہے کہ بی ایس پی نے 17میونسپل کارپوریشن کے لئے 11مسلم امیدواروں کو میئر کا ٹکٹ دیا ہے جس میں پہلے مرحلے میں دس سیٹوں میں چھ اور دوسرے مرحلے میں سات سیٹوں میں پانچ مسلم میئر امیدوار بی ایس پی کے ٹکٹ پر انتخابی میدان میں ہے۔ سماجوادی پارٹی(ایس پی) نے 17سیٹوں میں چار مسلم امیدواروں کو میئر کا ٹکٹ دیا ہے۔

 

Related Articles