فیفا انڈر 20 ورلڈ کپ کے افسران کی تقرری

نیوا، اپریل۔فیفا نے جمعرات کو ارجنٹینا میں 20 مئی سے 11 جون تک ہونے والے 2023 فیفا انڈر 20 ورلڈ کپ کے لیے افسران کی تقرری کی ہے۔ فیفا ریفریز کمیٹی نے 25 ریفریز اور 38 اسسٹنٹ ریفریز کا انتخاب کیا اور 18 ویڈیو میچ آفیشلز بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔ فیفا جمعہ کو سوئزرلینڈ کے زیورخ، میں اپنے ہیڈ کوارٹر میں ٹورنامنٹ کے گروپ اسٹیج کے لئے ڈرا کی میزبانی کرے گا۔ فیفا نے کہا کہ ریفریز اور میچ آفیشلز ٹورنامنٹ کے آغاز سے چند روز قبل حتمی تیاریوں میں حصہ لیں گے۔ فیفا انڈر 20 ورلڈ کپ میں شرکت کرنے والی ٹیمیں: ارجنٹینا، برازیل، کولمبیا، ڈومینیکن ریپبلک، ایکواڈور، انگلینڈ، فجی، فرانس، گوئٹے مالا، ہونڈوراس، عراق، اسرائیل، اٹلی، جاپان، جنوبی کوریا، نیوزی لینڈ، نائجیریا، سینیگل، سلواکیہ، گیمبیا، تیونس، یوراگوئے، امریکہ اور ازبکستان ہیں۔

Related Articles