‘میگھالیہ جانے والے سیاحوں کو خود کو آئیسولیٹ رکھنا ہوگا’
شیلانگ، اپریل . میگھالیہ حکومت کے صحت اور خاندانی بہبود کے وزیر ماجیل امپارین لنگدوہ نے جمعہ کو کہا کہ پہاڑی ریاست نے کووڈ-19 معاملات میں اضافہ والے ریاستوں سے آنے والے سیاحوں سے اپیل کی ہے کہ وہ خود کو آئسولیٹ کریں۔ڈاکٹر لنگدوہ نے کہا کہ میگھالیہ میں کووڈ -19 کی صورتحال مکمل کنٹرول میں ہے اور ریاست میں صرف 15 فعال معاملے ہیں۔انہوں نے کسی بھی وبائی بیماری سے بچنے کے لئے احتیاطی تدابیر کے طور پر ماسک پہننے کی اپیل کی۔
انہوں نے کہا، ”میں تجویز کروں گا کہ شہریوں کو خود کوقابو میں رکھنا چاہیے تاکہ عوام کو بڑے پیمانے پر تکلیف نہ ہو۔