ٹیلر سوئفٹ اور جو ایلوین کا 6 سال بعد رشتہ ختم

نیویارک،اپریل۔امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ اور برطانوی اداکار جو الوین نے 6 سال بعد قریبی دوستی اور رشتہ ختم کر دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹیلر سوئفٹ اور جو الوین نے چند ہفتے قبل خوش گوار انداز میں علیحدگی اختیار کر لی تھی۔رپورٹس کے مطابق دونوں شخصیات نے اپنے تعلقات کو بہت ہی خفیہ رکھا اور وہ ہمیشہ منگنی کی افواہوں کی بھی تردید کرتے رہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹیلر سوئفٹ اور جو الوین نے اس حوالے سے کوئی حتمی وجہ نہیں بتائی ہے۔

Related Articles