حماس کی قیادت کی بیروت میں حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل سےملاقات
بیروت،اپریل.حزب اللہ اور اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے رہ نماؤں نے بیروت میں ملاقات کی ہے اوراسرائیل کے خلاف ’’مزاحمت کے محورکی تیاریوں‘‘پرتبادلہ خیال کیا ہے۔تحریک حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ گذشتہ بدھ سے لبنان کے دارالحکومت بیروت میں موجود ہیں۔ کل انہوں نے حزب اللہ کے سیکٹری جنرل حسن نصراللہ سے ملاقات کی۔ اس موقعے پرحماس کے نائب صدر الشیخ صالح العاروری اور جماعت کے دوسرے رہ نما بھی موجود تھے۔دونوں مزاحمتی جماعتوں کی قیادت کی ملاقات میں فلسطین کی تازہ صورت حال اور اسرائیل کی حالیہ جارحیت، مسجد اقصیٰ پر یلغار اور لبنان پر اسرائیلی بمباری کے موضوع پر تبادلہ خیال کیا گیاگذشتہ جمعرات کوجنوبی لبنان سے فلسطینی علاقوں کی طرف 34 راکٹ فائر کیے گئے تھے۔ اسرائیلی فوج نے جمعہ کوعلی الصباح جنوبی لبنان اور غزہ دونوں پر حملے کیے تھے۔اس سے پہلے غزہ کے ساحلی علاقے سے بھی اسرائیل کو نشانہ بنانے کے لیے راکٹ داغے گئے تھے۔حزب اللہ نے اتوار کوایک بیان میں کہاہے کہ تنظیم کے سربراہ حسن نصراللہ کے ساتھ اسماعیل ہنیہ کی ملاقات میں دونوں نے مزاحمت کے محور کی تیاریوں اور حالیہ پیش رفت کے تناظرمیں اس کے ارکان کے درمیان تعاون پر تبادلہ خیال کیا ہے۔بیان کے مطابق دونوں رہ نماؤں نے دریائے اردن کے مغربی کنارے اور غزہ میں مزاحمت کی شدت اور مقبوضہ بیت المقدس میں مسجدالاقصیٰ میں پیش آنے والے واقعات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔دونوں جماعتوں کی قیادت نے مسجد اقصیٰ پر صہیونی فوج اور آباد کاروں کی یلغار کی شدید مذمت کرتے ہوئے دشمن کے مذموم عزائم ناکام بنانے کے لیے مزاحمتی قوتوں کی صفوں میں اتحاد کی ضرورت پر زور دیا۔حماس کی قیادت کی بیروت میں حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل سےملاقات
بیروت،۱۰؍اپریل(پی ایس آئی)حزب اللہ اور اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے رہ نماؤں نے بیروت میں ملاقات کی ہے اوراسرائیل کے خلاف ’’مزاحمت کے محورکی تیاریوں‘‘پرتبادلہ خیال کیا ہے۔تحریک حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ گذشتہ بدھ سے لبنان کے دارالحکومت بیروت میں موجود ہیں۔ کل انہوں نے حزب اللہ کے سیکٹری جنرل حسن نصراللہ سے ملاقات کی۔ اس موقعے پرحماس کے نائب صدر الشیخ صالح العاروری اور جماعت کے دوسرے رہ نما بھی موجود تھے۔دونوں مزاحمتی جماعتوں کی قیادت کی ملاقات میں فلسطین کی تازہ صورت حال اور اسرائیل کی حالیہ جارحیت، مسجد اقصیٰ پر یلغار اور لبنان پر اسرائیلی بمباری کے موضوع پر تبادلہ خیال کیا گیاگذشتہ جمعرات کوجنوبی لبنان سے فلسطینی علاقوں کی طرف 34 راکٹ فائر کیے گئے تھے۔ اسرائیلی فوج نے جمعہ کوعلی الصباح جنوبی لبنان اور غزہ دونوں پر حملے کیے تھے۔اس سے پہلے غزہ کے ساحلی علاقے سے بھی اسرائیل کو نشانہ بنانے کے لیے راکٹ داغے گئے تھے۔حزب اللہ نے اتوار کوایک بیان میں کہاہے کہ تنظیم کے سربراہ حسن نصراللہ کے ساتھ اسماعیل ہنیہ کی ملاقات میں دونوں نے مزاحمت کے محور کی تیاریوں اور حالیہ پیش رفت کے تناظرمیں اس کے ارکان کے درمیان تعاون پر تبادلہ خیال کیا ہے۔بیان کے مطابق دونوں رہ نماؤں نے دریائے اردن کے مغربی کنارے اور غزہ میں مزاحمت کی شدت اور مقبوضہ بیت المقدس میں مسجدالاقصیٰ میں پیش آنے والے واقعات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔دونوں جماعتوں کی قیادت نے مسجد اقصیٰ پر صہیونی فوج اور آباد کاروں کی یلغار کی شدید مذمت کرتے ہوئے دشمن کے مذموم عزائم ناکام بنانے کے لیے مزاحمتی قوتوں کی صفوں میں اتحاد کی ضرورت پر زور دیا۔