کپل شرما کے ساتھ دوبارہ کام؟ سنیل گروور کا صاف جواب

ممبئی،اپریل۔کیا سنیل گروور ایک بار پھر کپل شرما کے ساتھ کام کرنے کیلیے تیار ہیں؟ اس حوالے سے اداکارنے صاف جواب دے دیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سنیل گروور ایک بار پھر اپنی نئی کامیڈی سیریز ’یونائیٹڈ کچے‘ اور شاہ رخ خان کی میگا فلم ’جوان‘ کے ذریعے مداحوں کے چہرے پر ہنسی بکھیریں گے۔انہوں نے اپنے تازہ انٹرویو میں یونائیٹڈ کچے، جوان اور کپل شرما کے ساتھ دوبارہ کام کرنے سے متعلق بات کی۔کامیڈی نائٹس ود کپل شرما میں گتھی کے کردار سے شہرت پانے والے سنیل گروور نیمزاحیہ انداز میں کہا کہ دوبارہ کام کے لیے تیار ہوں’ پْچھوالو پھر آپ‘۔تاہم انہوں نے صاف الفاظ میں کہا کہ اْن کا کپل شرما شو میں واپسی کا کوئی ارادہ نہیں ہے، وہ ابھی فکشن کرکے بہت خوش ہیں۔اپنے حالیہ شو یونائیٹڈ کچے سے متعلق اداکار نے بتایا کہ اس میں اْن کا کردار ٹینگو کا ہے، پنجاب کا یہ آدمی لندن میں سیٹ ہونے کیلیے کسی بھی حد تک جانے کیلیے تیار ہے، لیکن اسے جلد ہی پتا چل جاتا ہے کہ دوسری طرف گھاس زیادہ ہری ہے۔دوران گفتگو انہوں نے ہلکے پھلکے کامیڈی انداز میں پہلی بار ملک سے باہر شوٹنگ کا تجربہ بھی شیئر کیا۔انہوں نے انٹرویو کے دوران اپنے اگلے میگا پروجیکٹ جوان سے متعلق اظہار خیال کیا اور کہا کہ وہ فلم کی ریلیز کے منتظر ہیں۔سنیل گروور نے کہا کہ وہ پراعتماد ہیں، انہیں یقین ہے جوان شاہ رخ خان کی فلم ہے، جس کا بہت سے مداح انتظار کررہے ہیں، میں اس حوالے سے زیادہ بات نہیں کروں گا کیونکہ فلم تاحال پروڈکشن میں ہے۔

Related Articles