کانگریس کے بارے میں غلام نبی آزاد کے بیان پر دگ وجے کا حملہ
بھوپال، اپریل ۔کانگریس کے سینئر لیڈر اور راجیہ سبھا کے ممبر ڈگ وجئے سنگھ نے آج ڈیموکریٹک آزاد پارٹی کے سربراہ غلام نبی آزاد کے کانگریس سے متعلق بیان کے سلسلے میں ان پرحملہ کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس کو ‘بے نقاب اور ‘منہدم کرنے سے پہلے مسٹر آزاد کو کشمیر میں اپنی پارٹی کو بچانے کی فکر کرنی چاہئے۔ مسٹر سنگھ نے اپنے ٹویٹ کے ذریعے کہا ‘غلام نبی بھائی جان، آپ کانگریس کو کیا ’’بے نقاب ‘‘کریں گے اور’’منہدم ‘‘ کریں گے آپ پہلے کشمیر میں اپنی پارٹی کو بچائیں۔ 40 سال کانگریس میں رہ کر آپ نے پارٹی کو دھوکہ دیا، اب بی جے پی اور مودی جی کی بیساکھیوں سے کیا حاصل کریں گے۔