امیت شاہ 31 مارچ کو اتراکھنڈ کوآپریٹیو کی مختلف اسکیموں کا افتتاح کریں گے
دہرادون، مارچ ۔ مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ 31 مارچ کو اتراکھنڈ میں کوآپریٹیو ڈپارٹمنٹ کی مختلف اسکیموں کا افتتاح کریں گے۔ اس کے لیے ریاست کا کوآپریٹیو محکمہ تمام پروگراموں کی تیاریوں کو حتمی شکل دینے میں مصروف ہے۔مسٹر شاہ کے دورہ کے پیش نظر کابینی وزیر ڈاکٹر دھن سنگھ راوت نے جمعہ کو محکمہ کے افسران کو پروگرام کے آغاز اور مختلف اسکیموں سے متعلق تیاریوں کے سلسلے میں ضروری ہدایات دیں۔میڈیا کو جاری ایک بیان میں انہوں نے بتایا کہ مرکزی وزیر داخلہ اور امداد باہمی 31 مارچ کو اتراکھنڈ پہنچ رہے ہیں۔ اس دوران وہ رشیکول میدان، ہریدوار سے کوآپریٹیو ڈیپارٹمنٹ کی مختلف اسکیموں کا افتتاح کریں گے۔ڈاکٹر راوت نے بتایا کہ ریاست بھر کی 670 پنچایتوں میں ملٹی پرپز کوآپریٹیو سوسائٹیوں کے کمپیوٹرائزیشن کا کام کامیابی کے ساتھ مکمل ہو گیا ہے۔ جس کا افتتاح مسٹر شاہ آن لائن کریں گے۔ اس اسکیم کے آغاز سے ریاست بھر کے کسان کمیٹیوں کے ذریعے ایک ہی چھت کے نیچے مختلف سہولیات حاصل کر سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے ساتھ ہی ریاست کے 95 ایم پی ای ایکس میں جن سودھا کیندر اور جن اوشدھی کیندروں کے قیام کا بھی افتتاح کیا جائے گا۔