سونبھدر:پہاڑے نالے میں چھ افراد غرقاب، پانچ لاشیں برآمد

سونبھدر:مارچ۔ اترپردیش کے ضلع سونبھدر کے رام پور برکونیا علاقے میں تیز بارش سے طغیانی زدہ نالے میں چھ افراد ڈوب گئے جس میں سے پانچ لاشیں برآمد کرلی گئی ہیں۔اڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کالو سنگھ نے ہفتہ کو بتایا کہ گڑوان گاؤں سے بیترا نالہ کے نزدیک جنگل میں چھ افراد جمعہ کی شام لکڑکی لانے گئے تھے۔ دیر شام اچانک سے تیز بارش اور ژالہ باری شروع ہوگی جس سے بچنے کے لئے سبھی ادھر ادھر چھپنے لگے۔ اسی درمیان بارش کی وجہ سے بیتر ہ نالے میں تیز طغیانی کے ساتھ پانی کا بہاو شروع ہوگیا۔ جس میں چھ افراد پانی کی زد میں آکر نالے میں بہہ گئے۔ پولیس اور دیگر دستوں کی کوشش سے ہفتہ کی دوپہر تک پانچ لاشیں برآمد کرلی گئی ہیں ۔جبکہ ایک خاتون کی تلاش جاری ہے۔

Related Articles