ستیش کوشک کی بیٹی نے والد کی موت کے بعد اپنا انسٹاگرام اکاؤنٹ ڈیلیٹ کردیا

ممبئی،مارچ۔نامور بھارتی فلم ساز ستیش کوشک کی بیٹی نے والد کی موت کے بعد خلاف توقع قدم اٹھاتے ہوئے اپنا انسٹاگرام اکاؤنٹ ڈیلیٹ کردیا۔ ستیش کوشک چند روز قبل دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے تھے۔ انہوں نے سوگواران میں اہلیہ اور ایک بیٹی کو چھوڑا ہے۔ہدایتکار انسٹاگرام پر کافی متحرک رہا کرتے تھے اور اپنی زندگی کی مصروفیات کو تصاویر اور ویڈیوز کی شکل میں سوشل میڈیا کا حصہ بناتے تھے۔ اسی طرح وہ اپنی نجی زندگی کی مصروفیات کو بھی انسٹاگرام پر شیئر کرتے اور اس دوران وہ اپنی بیٹی اور اہلیہ کو اس میں ٹیگ بھی کیا کرتے تھے۔والد کے انتقال کے بعد بیٹی ونشیکا کوشک نے انسٹاگرام پر والد کی یاد میں ایک پوسٹ شیئر کی تھی اور اس میں اپنے غم کا اظہار بھی کیا۔ تاہم اس پوسٹ کے کچھ روز بعد ہی ونشیکا نے اپنا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہی ڈیلیٹ کردیا۔

Related Articles