بھارتی کرکٹر شبمن نے رشمیکا مندانا سے متعلق افواہ کی تردید کردی

ممبئی،مارچ۔بھارتی کرکٹر شبمن گل کے متعلق افواہیں تھیں کہ وہ اداکارہ سارہ علی خان کے ساتھ ڈیٹنگ کر رہے ہیں۔یہ افواہیں اس وقت گردش میں آئیں جب دونوں کو ایک ریسٹورنٹ میں ساتھ دیکھا گیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق حال ہی میں ایک اور افواہ تھی کہ شبمن، اداکارہ رشمیکا مندانا کو پسند کرتے ہیں۔انسٹاگرام پر کسی میڈیا ادارے نے پوسٹ کیا تھا کہ شبمن نے ٹی وی پر کہا ہے کہ وہ رشمیکا کو پسند کرتے ہیں۔کرکٹر نے اس پوسٹ پر کمنٹ کیا کہ وہ کون سا ٹی وی ہے جہاں میں نے ایسی بات کہی ہے جس کے متعلق مجھے خود کچھ نہیں معلوم؟

 

Related Articles