راج ناتھ جنگی جہاز وکرانت پر بحریہ کے کمانڈروں سے خطاب کریں گے

نئی دہلی، مارچ۔ بحریہ کے اعلیٰ کمانڈروں کی کانفرنس پیر کو شروع ہو رہی ہے اور وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ ملک کے پہلے مقامی طیارہ بردار جنگی بحری جہاز آئی این ایس وکرانت پر کمانڈروں سے خطاب کریں گے۔یہ پہلا موقع ہے کہ بحریہ کے اعلیٰ کمانڈروں کی کانفرنس سمندر میں منعقد ہو رہی ہے اور مسٹر سنگھ کانفرنس کے پہلے دن مقامی طیارہ بردار جہاز آئی این ایس وکرانت پر اعلیٰ کمانڈروں سے خطاب کریں گے۔سال میں دو بار منعقد ہونے والی یہ کانفرنس بحریہ کے کمانڈروں کو اہم سیکورٹی امور پراسٹریٹجک اور فوجی سطح پر حکومت کی اعلیٰ قیادت کے ساتھ تبادلہ خیال کرنے کا پلیٹ فارم مہیا کرتی ہے۔کانفرنس کے دوران چیف آف ڈیفنس اسٹاف، نیول چیف، آرمی چیف اور چیف آف دی ایئرفورس بھی اعلیٰ کمانڈرز سے خطاب کریں گے۔اس دوران بحریہ کے آپریشنز اور دیگر تیاریوں کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

 

Related Articles