مرکزی وزیر پیوش گوئل بھیلواڑہ پہنچے

بھیلواڑہ، فروری ۔ کامرس اور صنعت، خوراک و عوامی تقسیم اور ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر پیوش گوئل آج ایک روزہ دورے پر بھیلواڑہ پہنچے۔مسٹر گوئل میونسپل کونسل ٹاؤن ہال پہنچے، جہاں انہوں نے بحیثیت مہمان خصوصی لگھو ادیوگ بھارتی، بھیلواڑہ کے انٹرپرینیور کانفرنس کا شمع روشن کرکے افتتاح کیا۔اس پروگرام میں ایم پی سبھاش بہیڑیا، چیئرمین راکیش پاٹھک، لگھوادیوگ سنگھ کے مہیش ہرکٹ اور دیگر عہدیدار موجود تھے۔قبل ازیں بھیلواڑہ پہنچنے پر مرکزی ٹیکسٹائل وزیر پیوش گوئل کا رکن پارلیمنٹ سبھاش بہیڑیا، بی جے پی لیڈر راجکمار آنچلیہ، پرشانت میواڑا، جنرل منیجر ڈسٹرکٹ انڈسٹریز سینٹر راہل دیو سنگھ اور لگھو ادیوگ بھارتی کے وفد نے استقبال کیا۔

 

 

Related Articles