انوسویا اوکی نے منی پور کے گورنر کی حیثیت سے حلف لیا
امپھال ، فروری ۔ محترمہ انوسویا اوکی نے بدھ کو گورنر ہاؤس میں منی پور کے گورنر کی حیثیت سے حلف لیا۔منی پورہائی کورٹ کے چیف جسٹس ایم وی مرلی تھرن نے محترمہ اوکی کو گورنر کی حیثیت سے حلف دلایا۔وزیر اعلی این بیرن سنگھ ، اسپیکر ٹی ستیہ براٹا ، وزیر ، ایم پی ، ایم ایل اے نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ نئے گورنر کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔اس موقع پر وزیر اعلی نے کہا کہ نئے گورنر کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا وہ وہ بہت خوشی محسوس کررہے ہیں اور وہ مل کر ریاست کے لوگوں کے لئے کام کرنے کے خواہشمند ہیں۔