اسٹالن نے جے این یو میں تمل طلباء پر حملے کی مذمت کی

چنئی، فروری۔تمل ناڈو کے وزیر اعلی ایم کے اسٹالن نے پیر کو دہلی کی جواہر لال نہرو یونیورسٹی (جے این یو) میں اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد (اے بی وی پی) کے اراکین کے ذریعہ تمل طلباء پر بزدلانہ حملے کی مذمت کی۔مسٹر سٹالن نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ یونیورسٹیاں صرف سیکھنے کی جگہیں نہیں ہیں بلکہ بحث و مباحثہ اور اختلاف رائے کی جگہیں بھی ہیں۔انہوں نے کہاکہ جواہر لال نہرو یونیورسٹی میں اے بی وی پی کے ذریعہ تمل طلباء پر بزدلانہ حملہ اور پیریار، کارل مارکس جیسے لیڈروں کی تصویروں کو تباہ کرنا انتہائی قابل مذمت ہے۔ میں یونیورسٹی انتظامیہ سے مجرموں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کرتا ہوں۔‘‘انہوں نے کہاکہ ’’میں طلبہ کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اظہار کرتا ہوں اور وائس چانسلر سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ مجرموں کے خلاف کارروائی کریں اور تمل ناڈو کے طلبہ کی حفاظت کریں۔‘‘

Related Articles