صدر جمہوریہ مرمو اور وزیراعظم مودی نے کے سی آر کو سالگرہ پر مبارکباد دی
نئی دہلی، فروری ۔ تلنگانہ کے وزیر اعلی کے چندر شیکھر راؤ (کے سی آر) کی سالگرہ کے موقع پر جمعہ کے روز صدر جمہوریہ دروپدی مرمو، وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، ریاستی گورنر تمل سائی سندرراجن اور تمل ناڈو اور کیرالہ کے وزرائے اعلیٰ سمیت مختلف لیڈروں نے انہیں لمبی اور صحت مند زندگی کے لیے مبارکباد دی۔وزیراعلی کے دفتر کے عہدیداروں نے بتایا کہ محترمہ مرمو نے کے سی آر سے فون پر بات کی اور ان کی لمبی، صحت مند اور پرسکون زندگی کی خواہش کی۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹویٹ کیا ’’تلنگانہ کے وزیر اعلی کے سی آر گارو کو سالگرہ کی مبارکباد۔ میں اس کی لمبی عمر اور اچھی صحت کی تمنا کرتا ہوں۔ ‘‘وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے بھی ٹویٹر پر ان کی صحت مند اور لمبی زندگی کی خواہش کی ہے۔ڈاکٹر تمل سائی سندرراجن نے ٹویٹ کیا ’’عزت مآب تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ گارو کو سالگرہ کی مبارکباد۔‘‘ دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال، آسام کے وزیر اعلی ہمانتا وشوا سرما، تمل ناڈو کے وزیر اعلی ایم کے اسٹالن اور کیرالہ کے وزیر اعلی پنارائی وجین نے بھی مسٹر راؤ کو سالگرہ پر مبارکباد بھیجی۔ان کی صحت مند اور لمبی زندگی کی خواہش کرتے ہوئے، مسٹر اسٹالن نے ان سے تلنگانہ کے عوام کی خدمت جاری رکھنے کے ساتھ ساتھ ’’تقسیم کی سیاست‘‘ کا مقابلہ کرنے کی خواہش کی۔