پنجاب کے وزیراعلی بھگونت مان نے تلنگانہ میں آبپاشی کے اصلاحات کا تجزیہ کیا

حیدرآباد,فروری۔پنجاب کے وزیراعلی بھگونت مان نے تلنگانہ کے آبپاشی کے اصلاحات کا تجزیہ کیا۔بھگونت مان، کل شب حیدرآباد پہنچے۔جمعرات کی صبح انہوں نے گجویل اور سدی پیٹ اسمبلی حلقوں میں ریاستی حکومت کی جانب سے شروع کردہ بیشتر ترقیاتی کاموں کا معائنہ کیا۔ انہوں نے کالیشورم پراجکٹ کے حصہ کے طورپرتعمیر کردہ کونڈاپوچماں ساگرریزروائر کا معائنہ کیا بعد ازاں انہوں نے چیک ڈیم کا بھی معائنہ کیا جو ایراولی علاقہ میں تعمیر کیاگیا ہے۔بھگونت مان نے محکمہ آبپاشی کی جانب سے تعمیرکردہ اس چیک ڈیم کی خصوصیت کے بارے میں بھی معلومات حاصل کیں۔بعد ازاں وہ پانڈوولا چیرو گئے جہاں مشن کاکتیہ کے تحت تالابوں کی بحالی کے کاموں کا بھی بھگونت مان نے تجزیہ کیا۔انہوں نے مقامی کسانوں سے بھی بات کی۔

Related Articles