مہاراشٹر کی ترقی میں میڈیا کا اہم تعاون: شندے

ممبئی، فروری۔ مہاراشٹر کے وزیر اعلی ایکناتھ شندے نے کہا ہے کہ میڈیا جمہوریت کا چوتھا ستون ہے اور ریاست کی ترقی میں اس کا بہت اہم حصہ ہے۔ مسٹرشندے کل شام روزنامہ لوک ستہ کے امرت مہوتسو سال کے موقع پر بات کر رہے تھے۔ گزشتہ 75 سال سے لوک ستہ کے وقار اور ساکھ کو برقرار رکھنے کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس گروپ کے ذریعے ریاست میں اچھا کام کرنے والی مختلف تنظیموں کو آگے لانے اور خواتین اور نوجوانوں کے لیے مختلف سرگرمیوں کو نافذ کرنے کا کام قابل تعریف ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ریاست کی ترقی میں میڈیا کا بہت بڑا تعاون ہے۔ ہم ریاست میں افرادی قوت بھی لائے ہیں۔ پچھلے سات مہینوں میں ریاستی حکومت نے مفاد عامہ میں کئی فیصلے کئے ہیں۔

Related Articles