وارانسی:سوامی پرساد کے قافلے پر پھینکی گئی کالی سیاسی

وارانسی:فروری۔رام چرت مانس پر متنازع بیان دے کر سرخیوں میں آئے سماج وادی پارٹی(ایس پی) لیڈر سوار پرساد موریہ کے قافلے کو وارانسی میں اتوار کو کالے جھنڈے دکھائے گئے اور مشتعل افراد نے ان پر کالے کپڑے اور کالی سیاسی پھینک کر اپنی مخالفت درج کرائی۔وارانسی میں سونبھد رکے لئے جارہے موریہ کا قافلہ جب رام نگر تھانہ علاقے کے ٹینگارا مور علاقے سے گذرہا تھا تو مقامی بیجے پی لیڈروں اور کارکنوں نے کالے جھنڈے دکھائے کالے کپڑے پھینکے اور کالی سیاسی بھی پھینکی۔بی جے پی لیڈر راجویر نے کہا کہ رام چرت مانس پر یہاں کی عوام موریہ کے تبصرے سے کافی ناراضگی ہے۔ سناتن روایت سے جڑے لوگوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے والے ایس پی لیڈر کے خلاف انہوں نے اپنی مخالفت درج کرائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ رام چرت مانس پر قابل اعتراض تبصرہ کے لئے موریہ کو کبھی معاف نہیں کیا جاسکتا۔ اس درمیان پولیس نے بی جے پی کارکنوں کو پیچھے دھکیل دیا جس کے بعد موریہ کی کار سونبھدر کے لئے روانہ ہوگئی۔

Related Articles