’ پٹھان‘نے’بجرنگی بھائی جان‘ کو پیچھے چھوڑ دیا

ممبئی،فروری۔بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ نے سلمان خان کی فلم ’ بجرنگی بھائی جان‘ کو پیچھے چھوڑ دیا اور دنیا بھر میں باکس آفس پر دوسری سب سے زیادہ بزنس کرنے والی بھارتی فلم بن گئی۔میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، ابھی تک فلم ’پٹھان‘ کی دنیا بھر میں باکس آفس پر کمائی 8 سو کروڑ روپے سے تجاوز کرگئی ہے۔رپورٹ کے مطابق، فلم’پٹھان‘ 8 سو کروڑ روپے سیزائد کا بزنس کرنے کے بعد فلم’بجرنگی بھائی جان‘ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے بھارتی فلم انڈسٹری کی تاریخ کی دوسری سب سے زیادہ کمائی کرنے والی بالی ووڈ فلم بن گئی ہے۔البتہ مسٹر پرفیکٹ عامر خان کی فلم’دنگل‘اب بھی پہلی پوزیشن پر موجود ہے۔رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ امید کی جارہی ہے کہ فلم ’پٹھان‘ کا باکس آفس پر بزنس ایک ہزار کروڑ روپے سے تجاوز کرجائے گا لیکن پھر بھی فلم’دنگل‘کو پیچھے چھوڑنا مشکل ہے کیونکہ فلم’دنگل‘ نے 1125 کروڑ روپے کا بزنس کیا تھا جس کا کریڈٹ چین کی وسیع مارکیٹ کو جاتا ہے۔اب تک بالی ووڈ کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلموں کی فہرست میں شامل تمام فلمیں چین میں ریلیز ہوئی تھیں۔یہاں قابل ذکر بات یہ ہے کہ فلم’پٹھان‘ چین میں ریلیز ہوئے بغیر اس فہرست میں شامل ہونے والی واحد بالی ووڈ فلم ہے۔

Related Articles