ملک کے لوگ بہترین انفراسٹرکچر کے مستحق ہیں: مودی

نئی دہلی، فروری۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو دارالحکومت میں کہا کہ حکومت لوگوں کو بہترین بنیادی ڈھانچہ فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہے۔وزیر اعظم نے یہ بھی کہا کہ بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کے لیے حکومت کے اقدامات کو بڑے پیمانے پر سراہا گیا ہے۔کرناٹک کے وزیر اعلیٰ کے ایک ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے مسٹر مودی نے ٹویٹ کیاکہ ہمارے لوگ بہترین بنیادی ڈھانچے کے مستحق ہیں، جسے فراہم کرنے کے لیے ہماری حکومت ہمیشہ سخت محنت کرے گی۔ بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کی طرف ہمارے اقدامات کو بڑے پیمانے پر سراہا گیا ہے۔

Related Articles