تریپورہ میں انتخابی سرگرمیوں کے درمیان بی جے پی-سی پی آئی (ایم) کی جھڑپ، سات زخمی
اگرتلہ، فروری۔ تریپورہ میں انتخابی اتھل پتھل کے درمیان، جمعہ کے روز ضلع سیپاہیجالہ کے سونامورا اسمبلی حلقہ کے تحت میلہ گھر میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور مارکسی کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (سی پی آئی) کے کارکنوں کے درمیان جھڑپ میں کم از کم سات افراد زخمی ہوگئے۔بتایا جا رہا ہے کہ سی پی آئی (ایم) کے امیدوار شیامل چکرورتی گھر گھر مہم چلا رہے تھے، اسی دوران بی جے پی کے حمایت یافتہ شرپسندوں نے ان پر گالی گلوچ کی، جس کے بعد ہاتھا پائی شروع ہو گئی۔ اس واقعہ میں سی پی آئی (ایم) کے کم از کم پانچ کارکن اور بی جے پی کے دو کارکن زخمی ہوئے۔دوسری طرف، بی جے پی کے نائب صدر ڈاکٹر اشوک سنہا نے الزام لگایا کہ سی پی آئی (ایم) اور کانگریس کے لوگ ہمدردی حاصل کرنے کے لیے ریاست بھر میں کشیدگی پیدا کرنے کی سازش کر رہے ہیں۔