شیوراج کی بابا رام دیو سے ملاقات کی
بھوپال، جنوری۔پتنجلی یوگ پیٹھ کے سربراہ سوامی رام دیو نے آج صبح مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان سے وزیر اعلی کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔سوامی رام دیو ان دنوں بھوپال میں قیام پر ہیں۔ وزیر اعلی چوہان نے سوامی رام دیو کا وزیر اعلی کی رہائش گاہ پہنچنے پر خیرمقدم کیا۔اس موقع پر پارٹی کے ریاستی انچارج مرلی دھر راؤ، پارٹی کی ریاستی یونٹ کے صدر وی ڈی شرما اور تنظیم کے جنرل سکریٹری ہیتا نند شرما وغیرہ موجود تھے۔مسٹر چوہان نے بھی سوامی رام دیو سے آشیرواد حاصل کیا۔