ہماچل سڑک حادثہ میں تین افراد ہلاک

شملہ، جنوری۔ ہماچل پردیش کے دارالحکومت شملہ کے شوگھی میہلی بائی پاس پر بھوگ کے نزدیک ایک کار کے کھائی میں گرنے سے تین افراد ہلاک اور چار زخمی ہوگئے۔ حادثے کے وقت گاڑی میں کل چار افراد سوار تھے۔مقامی لوگوں کی مدد سے زخمی شخص کو آئی جی ایم سی لے جایا گیا جہاں اس کا علاج چل رہا ہے۔پولیس نے مہلوکین کی شناخت کرشنا (30)، امر (18) اور راجویر (16) کے طور پر کی ہے، زخمی شخص لکھن ولد بالک ننگل کا باشندہ ہے۔پولیس سے موصولہ اطلاع کے مطابق یہ واقعہ پیر کی رات 9 بجے پیش آیا۔ زخمی لکھن نے پولیس کو بتایا کہ وہ لوگ کباڑ کاکام کرتے ہیں۔ پیر کے روز جب وہ سولن کی طرف جارہے تھے تو میہلی بائی پاس پر بنوگ گاؤں میں ان کی کار تقریباً نو میٹر کھائی میں گر گئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

Related Articles