یورپی یونین کی چین کو مفت کورونا ویکسین کی پیشکش

برسلز ،جنوری ۔ چین میں کورونا وبا پر قابو پانے میں مدد کے لیے یورپی یونین نے چین کو مفت ویکسین کی پیشکش کردی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق چین میں کورونا میں اضافے پر یورپی یونین کے طبی حکام جلد اہم میٹنگ بھی کریں گے۔رپورٹس کے مطابق یورپی یونین کی اس پیشکش پر چین سے فی الحال کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق چین میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 3اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق چین میں کورونا وائرس کے آغاز سے اب تک اموات کی مجموعی تعداد 5ہزار 253ہو گئی ہے۔ دوسری جانب امریکا اور برطانیہ سمیت کئی ممالک چین میں کورونا کیسز کے پھیلاؤ پر وہاں سے آنے والے مسافروں پر کورونا ٹیسٹنگ کی پابندی عائد کرچکے ہیں۔

Related Articles