اشونی چوبے کے قافلہ کی گاڑی الٹ گئی،چار پولیس اہلکارسمیت پانچ زخمی

بکسر،جنوری۔مرکزی وزیراشونی چوبے کے قافلے میں پولیس کی گاڑی اتوار کی رات ڈمراو میں مٹھیلا -نرائن پور راستے پر سڑکی پل کے قریب کھیت میں الٹ گئی، جس میں چار پولیس اہلکارسمیت پانچ لوگ زخمی ہو گئے ۔پولیس ذرائع نے پیر کو یہاں بتایا کہ مرکزی وزیرمسٹر چوبے بکسر سے پٹنہ واپس آ رہے تھے، اس دوران ڈمراو کے قریب مٹھیلا-نرائن پورراستے میں سڑکی پل کے قریب قافلہ میں وزیر کی گاڑی کے آگے چلنے والی گاڑی کوران سرائے تھانہ کی گاڑی کھیت میں ا لٹ گئی۔ اس حادثہ میں گاڑی کا ڈرائیور اور پولیس اہلکار زخمی ہو گئے ۔زخمی پولیس اہلکاروں کو لے کر خود مرکزی وزیر ڈمراوڈویژنل اسپتال پہنچے،جہاں ان کا ابتدائی علاج کروایا گیا۔ دو پولیس اہلکاروں کو شدید چوٹیں آئی ہیں، جنھیں ابتدائی علاج کے بعدبہتر علاج کے لئے پٹنہ کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز(ایمس) میں بھیج دیا گیا۔

Related Articles