یوپی کے کسانوں کے لیے راحت، سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ نے کیا بڑا اعلان

لکھنؤ۔جنوری،اترپردیش میں عام زمرے کے دھان کے لیے 2040 روپے فی کوئنٹل اور گریڈ-A کے لیے 2060 روپے فی کوئنٹل کی کم از کم امدادی قیمت پر خریداری جاری ہے۔ اتر پردیش میں دھان کی خریداری ابھی بھی جاری ہے۔ اب وزیر اعلیٰ آدتیہ ناتھ نے کسانوں کو راحت دیتے ہوئے اس پر بڑا اعلان کیا ہے۔ سی ایم یوگی نے کہا ہے کہ جب تک کسان دھان کے مراکز پر آتےرہیںگے خریداری جاری رہے گی۔ یہ فیصلہ ان کسانوں کے لیے بہت فائدہ مند ثابت ہوگا ۔

Related Articles