روس میں گیس پائپ لائن میں دھماکہ،5 مزدور ہلاک
ماسکو،جنوری ۔ روس کے وسطی علاقے میں مرمتی کام کے دوران گیس پائپ لائن میں دھماکے کے نتیجے میں 5مزدور ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔ خبر رساں ادارے کے مطابق 1980ء کی دہائی میں بنائی جانے والی برآمدی گیس پائپ لائن سے یوکرین کو گیس کی فراہم کی جاتی ہے ،جب کہ اسی پائپ لائن کے ذریعے گیس کو مغربی سائبیریا سے یورپ تک پہنچایا جاتا ہے۔ مقامی حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے دوران معلوم ہوا کہ پائپ لائن میں دھماکے اور آگ لگنے کی وجہ زیر زمین گیس پائپ لائن میں لیکیج تھی۔