معاشی حالات سے تنگ بھارتی اداکار کو موت کی تمنا

ممبئی،جنوری۔بھارتی اداکار ایشور ٹھاکر خراب معاشی حالات سے تنگ آکر موت کی تمنا کرنے لگے۔میڈیا کے مطابق، اداکار ایشور ٹھاکر جنہوں نے بھارتی ٹی وی شو ’ایف آئی آر‘ اور ’مے آئی کم ان میڈم‘ سے شہرت حاصل کی آج کل بدترین مالی حالات کا شکار ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ ایسی بد حالی کی زندگی سے مرنا بہتر ہے تاہم وہ اپنی ماں اور بھائی کو تنہا چھوڑ کر نہیں مرنا چاہتے۔اْنہوں نے بتایا کہ غربت کے باعث میرے پاس ڈائپر خریدنے کے پیسے نہیں اس کی جگہ اخبار استعمال کرنے پر مجبور ہوں۔اْنہوں نے مزید بتایا کہ گردوں کی بیماری کے باعث مجھے یورین پاس کرنے میں مشکل کا سامنا ہے لیکن کرونا وباء کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کے بعد ان کے پاس اتنے پیسے نہیں کہ کسی اچھے ڈاکٹر سے اپنا علاج کرواسکوں۔ایشور ٹھاکر نے بتایا کہ ابتدائی طور پر بیماری کا علاج جاری رہا تاہم وقت گزرنے کے ساتھ وسائل کی کمی کے سبب میں اپنا علاج جاری نہیں رکھ سکا۔اْنہوں نے یہ بھی بتایا کہ میں نے کئی مرتبہ آڈیشنز دیئے مگر پرڈیوسرز نے ان کی حالت دیکھتے ہوئے انہیں کاسٹ نہیں کیا، مشکل حالت میں ساتھی فنکاروں نے بہت مدد کی لیکن اب وہ سلسلہ بھی رْک گیا ہے۔

Related Articles