چین اور مشرقی ایشیا سے ہندوستان آنے والے لوگوں کے لیے کووڈ ٹیسٹ لازمی
نئی دہلی، دسمبر۔مرکزی حکومت نے چین، ہانگ کانگ، جاپان، جنوبی کوریا، سنگاپور اور تھائی لینڈ سے ہندوستان آنے والے لوگوں کے لئے کووڈ ٹیسٹ – آر ٹی پی سی آر کو لازمی قرار دیا ہے تاکہ کورونا کی وبا کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔ مرکزی وزیر برائے صحت و خاندانی بہبود منسکھ منڈاویہ نے ایک ٹویٹ کے ذریعے آج یہ اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت کا یہ فیصلہ یکم جنوری 2023 سے نافذ ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ چین، ہانگ کانگ، جاپان، جنوبی کوریا، سنگاپور اور تھائی لینڈ سے ہندوستان آنے والے لوگوں کو اپنا کووڈ ٹیسٹ – آر ٹی پی سی آر ایئر سویدھا پورٹل پر جمع کرانا ہوگا۔مرکزی وزیر صحت نے مزید کہا کہ اس کے علاوہ بیرون ملک سے آنے والے لوگوں کی دو فیصد رینڈم چیکنگ ہوائی اڈے پر جاری رہے گی۔ دنیا بھر میں کووڈ-19 انفیکشن کے بڑھتے ہوئے معاملات کے پیش نظر مرکزی حکومت نے یہ فیصلہ کیا ہے۔