سری نگر میں بھتہ خوروں کی گینگ کا پردہ فاش، 6 گرفتار

سری نگر، دسمبر۔ پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے سری نگر میں بھتہ خوروں کے ایک چھ رکنی گروہ کو گرفتار کیا ہے جو نقلی پستول اور واکی ٹاکیز استعمال کرکے لوگوں سے زبردستی پیسے اینٹھتے تھے۔ایک پولیس ترجمان نے بتایا کہ پولیس اسٹیشن زکورہ نے ایک کیس کی تحقیقات کے دوران مختلف جرائم میں ملوث بھتہ خوروں کے چھ رکنی گروہ کو گرفتار کیا۔انہوں نے کہا: ’اس گینگ کا طریقہ کار یہ تھا کہ یہ نقلی پستول، واکی ٹاکیز، وردی اور دوسرے چیزوں کا استعمال کرکے لوگوں کو دھماکر کر ان سے زبردستی پیسے اینٹھتے تھے‘۔ان کا کہنا تھا کہ ملزموں کی طرف سے استعمال کی جانے والی دو گاڑیوں کو بھی ضبط کیا گیا ہے۔گرفتار شدگان کی شناخت مرزا زبیر بیگ، مصیب احمد بابا، گوہر رسول، قاسم عمر، عامر فاروق ڈار اور ساجد ظہور خان کے بطور کی گئی ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں تحقیقات جاری ہیں اور مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔

 

Related Articles