ابھیشک آپ ایک چیمپئن ہیں، آپ پر فخر ہے، امیتابھ بچن
ممبئی،دسمبر۔بالی ووڈ کے شہنشاہ اور سپر اسٹار امیتابھ بچن کی اپنے بیٹے ابھیشک بچن سے محبت اور بحیثیت باپ فخر کرنے کے بارے میں سب جانتے ہی ہیں جبکہ وہ اکثر سوشل میڈیا پر ابھیشک کی توصیف کرتے ہیں۔اب کچھ ایسا ہی اتوار کو بھی اس وقت دیکھا گیا جب صبح سویرے امیتابھ بچن نے بذریعہ اپنے ٹوئٹس، ابھیشک کو پرو کبڈی لیگ میں ان کی ٹیم جے پور پنک پینتھر کی کامیابی پر مبارکباد دی۔امیتابھ بچن نے ان کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہنے کے دوران ابھیشک کی ان کاوششوں کا بھی تذکرہ کیا اور کہا کہ وہ متعصبانہ تنقید کے باوجود خاموشی سے انجام دیتے ہیں۔امیتابھ بچن نے اپنے تعریفی ٹوئٹس میں کئی مرتبہ ان کی ٹیم کو چیمپئن قرار دیتے ہوئے کہا کہ ابھیشک آپ ایک چیمپئن ہیں، آپ پر فخر ہے۔ جس پر ابھیشک نے جواب دیتے ہوئے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر کہا، ہم نے آپکی کمی بہت محسوس کی پاپا، پوری ٹیم کی جانب سے آپکا شکریہ۔