صدرجمہوریہ کا 28دسمبر کو بھدراچلم کا دورہ

کلکٹر نے انتظامات کا جائزہ لیا

حیدرآباد,دسمبر۔سرمائی تعطیلات منانے کے حصہ کے طورپر26دسمبر کو حیدرآباد آنے والی صدرجمہوریہ دروپدی مرمو کے 28 دسمبر کو بھدراچلم کے دورہ کے پیش نظر مناسب انتظامات کئے جارہے ہیں۔مرمو، راما چندرامشن کے بانی رام چندرکی 150ویں یوم پیدائش میں شرکت کریں گے۔ بھدرادری کوتہ گوڑم کے کلکٹر سدیپ نے عہدیداروں کو مختلف ہدایات دیں۔ صدر جمہوریہ کے دورہ کوتہ گوڑم کے پیش نظرانہوں نے کلکٹریٹ میں مختلف محکموں کے عہدیداروں کے ساتھ جائزہ اجلاس منعقد کیا۔اس موقع پر کلکٹر نے کہا کہ صدر جمہوریہ کا ضلع میں آنا فخر کی بات ہے۔انہوں نے صدر کے دورہ کے سلسلہ میں تمام انتظامات مکمل کرنے کی عہدیداروں کو ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ صدر جمہورہ کے دورہ کے سلسلہ میں تمام عہدیدار تال میل کے ساتھ کام کریں۔بعد ازاں کلکٹر اور ایس پی ڈاکٹر ونیت نے صدر جمہوریہ کے دورہ کے سلسلے میں بھدراچلم کے انتظامات کا معائنہ کیااور عہدیداروں کو مختلف ہدایات دیں۔

Related Articles