ٹیلی کام کمپنی کے وائس چیئرمین نے وزیر اعلی یوگی سے کی ملاقات
لکھنو:دسمبر۔وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ سے جمعرات کو ٹیلی کام کمپنی ایرٹیل کے وائس چیئرمین راکیش متل سے ان کی سرکاری رہائش گاہ پر ملاقات کی۔یہ ایک رسمی ملاقات تھی۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس موقع پر انہوں نے ریاست میں سرمایہ کاری اور صنعتوں کے امکانات کے بارے میں بات کی، ریاستی حکومت یوپی میں سرمایہ کاری لانے کے لیے مسلسل کام کر رہی ہے۔ بیرون ملک سے سرمایہ کاری لانے کے لیے وفد بھی بھیجا گیا ہے۔