روس نے جاپان کے قریب جزائر پر میزائل سسٹم نصب کر دیئے
ماسکو ،دسمبر ۔ روس کی وزارت دفاع نے بتایا ہے کہ جاپان اور روس کے درمیان واقع شمالی کوریل جزائر پر میزائل سسٹمز نصب کر دیئے ہیں۔روس کے زیر انتظام جنوبی کوریل جزائر پر جاپان بھی ملکیت کا دعوے دار ہے، ان جزائر کو ٹوکیو ’شمالی علاقے‘ کہتا ہے۔جاپان اور روس کے درمیان یہ علاقائی تنازع جنگ عظیم دوئم کے اختتام سے ہے جب سوویت فوج نے جاپان کو زیر کرکے ان جزائر کو اپنے قبضے میں لیا تھا۔ روس کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ ’بیسشن سسٹم‘ کو پیرامشیر جزیرے پر نصب کیا گیا ہے جس کے میزائل 500 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔