امریکی ایوان نے ٹرمپ کے وفاقی ٹیکس ریکارڈ حاصل کئے
واشنگٹن،، دسمبر۔داخلی محصولاتی خدمات(آئی آر ایس) نے امریکی ایوان کو سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے گزشتہ چھ سال کے وفاقی ٹیکس ریکاڈ مہیا کرائے ہیں۔سی این این نے محکمہ خزانہ کے ترجمان کے حوالے سے بدھ کو یہ خبر دی۔امریکی سپریم کورٹ نے گزشتہ چھ سالوں کے اپنے ریکاڈ حاصل کرنے کے لئے امریکہ کی ہاؤس ویز اینڈ مینس کمیٹی کے سامنے رکاوٹ کھڑی کرنے کی مسٹر ٹرمپ کی کوششوں کوناکام کر دیا۔رپورٹ میں کہا گیاہے کہ آج کی کاروائی کے ساتھ آئی آر ایس نے کانگریس کو دستاویز مہیا کرانے کے کئے عدالتی ہدایت کا عمل کیاہے۔ویز اور مینس کمیٹی حال میں ڈیمو کریٹس کی قیادت میں کام کر رہی ہے۔ جو سالوں سے مسٹر ٹرمپ کے پرائیویٹ اور کارپوریٹ ٹیکس ریکارڈ حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حاصل ریکارڈ ٹرمپ کے میعاد کے درمیان کے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مستقبل قریب میں یہ سبھی حاصل شدہ دستاویزکے شائع ہونے کی امید نہیں کی جا رہی ہے۔