کترینہ کیف اور وکی کوشل شادی کی پہلی سالگرہ کہاں منائیں گے؟

ممبئی،نومبر۔بالی ووڈ کی معروف اداکار جوڑی وکی کوشل اور کترینہ کیف کی شادی کو اگلے ماہ ایک سال مکمل ہونے والا ہے۔میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، کترینہ اور وکی اپنی شادی کی پہلی سالگرہ منانے کے لیے مالدیپ جائیں گے۔رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ یہ جوڑی اپنی شادی کی پہلی سالگرہ فیملی اور دوستوں کے ساتھ نہیں منائیں گے۔رپورٹ کے مطابق، مالدیپ جانے سے پہلے اس جوڑی کے گھر میں پوجا کے لیے ایک چھوٹی سی تقریب ہوگی، جس میں وکی کوشل کے خاندانی پنڈت کو پوجا کے لیے بلایا جائے گا۔البتہ، ابھی تک ان رپورٹس کی وکی کوشل اور کترینہ کیف کی جانب سے باقاعدہ تصدیق نہیں ہوئی۔واضح رہے کہ دونوں نے گزشتہ سال 9 دسمبر کو راجستھان کے ضلع سوائی مادھوپور میں اپنی فیملی اور قریبی دوستوں کی موجودگی میں شادی کی تھی۔

Related Articles