کرینہ کو سیف علی خان سے شادی کرنے پر دھمکی کیوں دی گئی؟
ممبئی،جولائی۔ بالی ووڈ کی بیبو کرینہ کپور خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں سیف سے شادی سے قبل دھمکیاں دی گئیں کہ شادی نہ کرنا۔حال ہی میں بالی ووڈ کے چھوٹے نواب سیف علی خان کی اہلیہ سپر اسٹار کرینہ کپور نے میڈیا کو دیئے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ ایک دہائی قبل انہیں سیف علی خان سے شادی نہ کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے انہیں کیریئر ختم ہونے کی دھمکی دی گئی۔اداکارہ نے بتایا کہ انہیں خود سے زائد العمر مسلمان اداکار سے شادی کرنے سے روکا گیا تھا یہاں تک کہ انہیں سیف علی خان سے شادی کی صورت میں کیریئر ختم ہونے کی دھمکی تک دی گئی۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے کرینہ کپور نے بتایا کہ انہیں واضح طور پر کہا گیا کہ سیف علی خان سے شادی نہ کرو، تمہارا کیریئر ختم ہوجائے گا کیونکہ بالی ووڈ میں کوئی بھی شادی شدہ عورت کے ساتھ کام کرنا پسند نہیں کرتا۔جس پر اداکارہ نے ایسے لوگوں کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی ان کے ساتھ کام نہیں کرنا چاہے گا تو وہ بھی کسی کے ساتھ کام نہیں کریں گی، انہیں کوئی فرق نہیں پڑے گا۔اداکارہ کے مطابق انہوں نے ان لوگوں کو کہا کہ اگر انہیں کوئی کام نہیں دے گا تو وہ گھر میں بیٹھ جائیں گی یا کوئی اور کام کرلیں گی۔یاد رہے کہ کرینہ کپور اور سیف علی خان نے 2012 میں شادی کی تھی جن سے ان کے دو بیٹے تیمور اور جہانگیر ہیں جبکہ سیف علی خان کے پہلی اہلیہ سے بھی ایک بیٹا او ر بیٹی ہیں۔