سونم کپور کا بپاشا باسو کی بیٹی کیلئے سرپرائز گفٹ

ممبئی،نومبر۔بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سونم کپور اور ان کے شوہر آنند آہوجا نے اداکارہ بپاشا باسو کے گھر ان کی بیٹی دیوی کے لیے خوبصورت تحائف بھیجے ہیں۔بپاشا باسو نے اپنی انسٹا اسٹوری پر بیٹی دیوی کے لیے آنند آہوجا اور سونم کپور کی جانب سے موصول ہونے والے تحائف کی ویڈیو شیئر کی ہیں۔اْنہوں نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’سونم کپور، آنند آہوجا اور ویو کا بہت شکریہ، دیوی کو یہ سارے تحائف بہت پسند آئے‘۔اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں بپاشا اور کرن کی بیٹی دیوی کے لییکھلونوں سے بھری ہوئی دوٹوکریاں نظر آرہی ہیں، جنہیں گلابی اور سفید رنگ کے غباروں اور میچنگ ربن سے سجایا گیا ہے۔یاد رہے کہ بپاشا اور ان کے شوہر کرن سنگھ گرور کی پہلی ملاقات 2015ء کی کی فلم آلون کے سیٹ پر ہوئی جس کے بعد دونوں نے شادی کا فیصلہ کیا۔اس مشہور جوڑی کے گھر رواں سال 12 نومبر کو بیٹی دیوی کی ولادت ہوئی جوکہ ان دونوں کی پہلی اولاد ہے۔

Related Articles