وزیراعظم نے پتریکا گیٹ افتتاح کیا

جے پور، وزیراعظم نریندر مودی نے راجستھان کے فن تعمیرات اور ثقافتی ورثے کو ظاہر کرنے والے دارالحکومت جے پور میں واقع پتریکا گیٹ کا آج آن لائن افتتاح کیا۔
مسٹر مودی نے ورچوول تقریب میں پتریکا گیٹ کو ملک کے عوام کو وقف کیا۔ اس پر انہوں نے راجستھان پتریکا گروپ کے چیف ایڈیٹرگلاب کوٹھاری کے صحیفہ کا اجرا بھی کیا۔
ورچوئل تقریب میں گورنر کلراج مشرا اور وزیر اعلی اشوک گہلوت نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ مسٹر کوٹھاری نے تقریب کی صدارت کی۔
اس گیٹ کی تعمیر پتریکا اخبار گروپ کے ذریعہ جواہر لال نہرو مارگ پر کی گئی ہے جو ریاست میں سبھی علاقوں کی فن تعمیر اور ثقافتی وراثت کو پیش کرنے والی منفرد یادگار ہے۔ پتریکا گروپ نے جے پور ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ’مشن انوپم‘ پروجیکٹ کے تحت پتریکا گیٹ کی تعمیر کرائی ہے۔

 

Advertisement

Related Articles