تھائی لینڈ کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے کے خواہاں ہیں: ولی عہد
بینکاک،نومبر۔سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے تھائی لینڈ کے وزیر اعظم اور مملکت کے وزیر دفاع جنرل پرا یوتھ چان اوچا سے دارالحکومت بنکاک میں تھائی حکومت کے ہیڈ کوارٹرز میں ملاقات کی۔ولی عہد اور تھائی وزیر اعظم نے بات چیت کے دوران انہوں نے دو طرفہ تعلقات کے پہلوؤں اور ان کو فروغ دینے اور مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنماؤں نے مشترکہ تشویش کے متعدد امور پر گفتگو کی۔شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ تقریبا 9 ماہ قبل سعودی عرب میں آپ کے ساتھ ہماری پہلی ملاقات ہوئی، اس گفتگو میں کئی شعبوں میں تعاون پر اتفاق ہوا تھا۔ ان میں سے بہت سے کاموں پر توقع سے زیادہ کام ہوا۔ یہ اس بات کی تصدیق ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان مواقع بہت زیادہ ہیں۔ یہ ایک بہت اچھی بات ہے آج ہم توانائی کے شعبے سمیت کئی شعبوں میں تعاون کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔ سیاحت، سرمایہ کاری، انفراسٹرکچر، زراعت اور دیگر شعبوں میں دونوں ملکوں ایک دوسرے سے مستفید ہو سکتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب پہلا عرب ملک ہے جس نے پچاس کی دہائی میں تھائی لینڈ کے ساتھ تعلقات استوار کیے تھے۔ اور اب ہم دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے ایک اور مرحلے پر جانے کے منتظر ہیں۔ آج ہم بہت سے معاہدوں پر دستخط کا مشاہدہ کریں گے، ہم مستقبل میں بہت سے مواقع پر بھی بات کریں گے جن پر ہم اگلے سال کام کریں گے۔ مجھے یقین ہے کہ تھائی لینڈ اور سعودی عرب کی معیشت میں واپسی بہت زبردست ہوگی۔ آخر میں سعودی وفد کی مہمان نوازی، اچھے استقبال اور دیکھ بھال پر میں آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔تھائی حکومت نے کہا کہ اس نے سعودی عرب کے ساتھ مملکت میں ہنر مند کارکنوں کے لیے کام کی دستیابی پر بات کی ہے۔ ہم سعودی عرب کے ساتھ تعمیراتی منصوبوں، خوراک کی حفاظت، صحت اور سیاحت کے شعبے میں کام کرنے کے منتظر ہیں۔سعودی ولی عہد اور تھائی وزیراعظم نے سعودی عرب اور تھائی لینڈ کی حکومتوں کے درمیان مفاہمت کی متعدد یادداشتوں کا مشاہدہ کیا۔ سعودی مملکت میں توانائی کی وزارت اور تھائی لینڈ میں وزارت توانائی کے درمیان ایک مفاہمت کی ایک یادداشت، اسی طرح سعودی تھائی رابطہ کونسل کے قیام کے لیے مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کئے گئے۔دونوں ملکوں کی سیاحتوں کی وزارتوں کے درمیان بھی ایک یادداشت پر دستخط کئے گئے۔ دونوں ملکوں کے درمیان سرمایہ کاری سے متعلق ایک یادداشت پر بھی دستخط کئے گئے۔ پانچویں یادداشت میں دونوں ملکوں کے متعلقہ اداروں نے بدعنوانی کی روک تھام کیلئے عملی اقدام پر اتفاق کیا۔سعودی ولی عہد نے بنکاک میں چکری مہا پرسات تھرون ہال میں تھائی لینڈ کے بادشاہ کنگ مہا وجیرالونگ کورن سے بھی ملاقات کی۔