سوارا بھاسکر کا اپنے پارٹنر کو قتل کرنے والے کو مثالی سزا دینے کا مطالبہ
ممبئی،نومبر۔دارالحکومت نئی دہلی میں لڑکی کے قتل اور اس کے ٹکڑے ٹکڑے کرنے کے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے قاتل کو سخت ترین اور مثالی سزا دینے کا مطالبہ کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شردھا نامی 26 سالہ لڑکی کو اس کے بوائے فرینڈ نے قتل کر کے اس کے کم و بیش 35 ٹکرے کر دیے جنہیں اس نے دہلی میں جگہ جگہ پھینک دیے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ملزم کو گرفتار بھی کرلیا گیا ہے۔ جہاں اس واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی جارہی ہے وہیں اداکارہ سوارا بھاسکر نے ملزم کو سخت ترین اور مثالی سزا دینے کا مطالبہ کردیا۔ فوٹوز اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کی اسٹوری پر سوارا نے واقعے کا ذکر کرتے ہوئے تحریر کیا کہ اس کیس کی ہولناکی کو بیان کرنے کے لیے بھی ان کے پاس الفاظ نہیں ہیں۔ انہوں نے آنجہانی لڑکی اور اس کے اہلِ خانہ کے ساتھ اظہار تعزیت کیا اور امید کی کہ پولیس جلد از جلد اس واقعے کی تفتیش مکمل کرلے گی اور اس بدبخت کو سخت ترین سزا دی جائے گی جس کے اب وہ لائق ہے۔ واضح رہے کہ شردھا نامی یہ لڑکی رواں برس مئی سے لاپتہ تھی، جس کی تلاش کرتی ہوئی پولیس ملزم تک پہنچی۔ بعدازاں ملزم نے لڑکی کو قتل کرنے اور اس کے 35 ٹکڑے کرکے نئی دہلی میں جگہ جگہ پھینکنے کا اعتراف کیا۔