اولمپکس میں میڈل جیتنا ہمارا واحد مقصد ہے: نیہا

بنگلورو ، ہندوستانی خواتین کی ہاکی ٹیم کی مڈفیلڈر نیہا گوئل کا کہنا ہے کہ ٹیم کا واحد مقصد اگلے سال ٹوکیو اولمپکس میں میڈل جیتنا ہے۔
نیہا نے اب تک ہندوستانی ٹیم کے لئے 75 میچ کھیلے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ خواتین ٹیم کا مقصد اولمپکس میں تمغہ جیتنا ہے اور اس کے لئے ٹیم نے تیاری شروع کردی ہے۔ ٹوکیو اولمپکس رواں سال جولائی میں منعقد ہونا تھا لیکن کورونا کی وجہ سے اگلے سال تک ملتوی کردیا گیا۔
23 سالہ نوجوان کھلاڑی نے کہا کہ اس وقت ہماری توجہ اولمپکس پر مرکوز ہے۔ ہم اپنے آپ کو فٹ رکھنے کے لئے پچھلے کچھ مہینوں سے سخت محنت کر رہے ہیں اور آنے والے مہینوں میں ہم اپنے کھیل کو بہتر بنانے کے لئے ہر ممکن کوشش کریں گے۔ پچھلے سال اس ٹیم کے لئے بہت اچھا رہا جہاں ہم نے اولمپک کوالیفائر جیت کر اولمپک کوٹہ حاصل کیا۔ حال ہی میں ہم نے دنیا کی ٹاپ ٹیموں کے ساتھ مقابلہ کیا ہے۔ ہمارا واحد مقصد اولمپکس میں میڈل جیتنا ہے۔
یو این آئی ۔ این اے

Related Articles